انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں اغوا بچہ برآمد

  • November 15, 2019, 11:44 am
  • National News
  • 121 Views

راول پنڈی پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے قریبی ساتھی خرم کالا کو گرفتار کرلیا۔

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے جرائم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔ راول پنڈی میں تھانہ روات پولیس نے سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 12 سالہ بچے عدیل خان کو برآمد کر لیا جو انڈے بیچ کرروزی کماتا تھا۔ پولیس نے ملزم سہیل ایاز کی قیمتی گاڑی بھی بر آمد کرلی ہے۔

سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ سہیل ایاز نے بچے کو اغوا کیا، آئس پلا کربدفعلی کی اور اسے 2ماہ تک اپنے پاس رکھا، پھر اسے اپنے ساتھی خرم کالاکے پاس بھیج دیا، جس نے بھی مغوی عدیل سے زیادتی کی۔

سی پی او کے مطابق پولیس نے ملزم خرم عرف کالا کو بھی گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ سہیل ایاز بچوں کو زیادتی کے لئے سپلائی کرنے کا کام کرتا ہے، جس کے ساتھ ساتھ وہ چرس اور آئس بیچنے کا دھندہ بھی کرتا ہے۔