نواز شریف کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے

  • November 14, 2019, 10:53 pm
  • National News
  • 111 Views

لاہور (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے، سابق وزیراعظم کے دماغ کو خون کی سپلائی دینے والی شریانوں میں 85فیصد تنگی ہے، جبکہ ان کا علاج پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ ان کے مریض کی حالت بہت زیادہ تشوش ناک ہے۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے جبکہ ان کے دماغ کو خون کی سپلائی دینے والی شریانوں میں 85فیصد تنگی ہے۔ اس باعث انہیں کسی بھی وقت فالج ہونے کا خطرہ بھی ہے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کس وجہ سے کم ہوئے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی ہونے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ان کا بون میڑو ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے جو بیرون ملک میں ہی ممکن ہے۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تاحال بہت تشویش ناک ہے انہیں ہنگامی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نواز شریف کو نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے گارنٹی دینے کے معاملے پر حکومت اور مسلم لیگ ن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومت اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے اور واضح کیا ہے کہ جب تک نواز شریف گارنٹی نہیں دیتے، انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جبکہ اس معاملے پر مسلم لیگ ن بھی اپنے موقف پر ڈٹی ہے اور کہتی ہے کہ کسی صورت حکومت کو کوئی گارنٹی نہیں دی جائے گا۔ حکومت کو گارنٹی دینا کا مطلب ہو گا کہ نواز شریف پر لگنے والے الزامات درست ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔