ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ

  • November 14, 2019, 10:25 pm
  • Business News
  • 159 Views

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت اہم شاہراہوں پر دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے احتجاج کے باعث کراچی ایکسپریس وے بند ہوئی تو آئل ٹینکرز کی ترسیل متاثر ہوگی، ملک بھر میں پیٹرول کی یومیہ کھپت 2 کروڑ لیٹر ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سڑکوں کی بندش سے ڈپوز سے بھی پیٹرول کی ترسیل نہیں ہوگی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیٹرول کا 20 دن کا ذخیرہ ہونا ضروری ہے۔