حکومت نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھجوائے، چیئرمین سینیٹ

  • November 14, 2019, 5:12 pm
  • National News
  • 95 Views

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھجوائے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی صحت خراب ہے، انہیں عدالتیں ضمانت دے چکی ہیں، حکومتی میڈیکل بورڈ نے بھی کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کو شدید خطرات ہیں لیکن حکومت غیر قانونی طور پر شیورٹی بانڈ مانگ رہی ہے، حکومت طاقت کے بل بوتے پر غیر قانونی ،غیر آئینی، غیر اخلاقی کام کررہی ہے، حکومت نئی روایات ڈال رہی ہے، وقت گزر جاتا ہے لیکن حادثات یاد رہتے ہیں، نواز شریف کے نام ای سی ایل سے غیر مشروط نکالا جائے۔

اس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کی جائے،حکومت نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھجوائے، قائد ایوان اور وزیر پارلیمانی امور اس سلسلے میں حکومت کو آگاہ کریں۔