اگر ایسے ہی حالات رہے تو تین سے چھ ماہ بعد کوئی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہو گا

  • November 14, 2019, 1:32 pm
  • National News
  • 101 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ماتھے پر ایسا کلنک کا ٹیکا نہ لگائیں جسے دھونا مشکل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج پر جو شور برپا ہوا ہے وزیراعظم کو اسے قابو کرنا پڑے گا ، اگر یہی حالات رہے تو تین سے چھ ماہ کے بعد کوئی وزیراعظم بننے کے لیے تیار نہیں ہو گا۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسے لوگوں کی باتیں نہ سنیں جو اچھے فیصلوں میں مینگنیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ زندگی موت اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
عمران خان کو ﷲ تعالیٰ نے موقع دیا ہے، وہ ایسے لوگوں کی مت سنیں جو اچھے فیصلوں میں مینگنیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صاحب اقتدار لوگ اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:





پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سینئیر رہنما چودھری شجاعت حسین کے اس بیان کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ سیاسی حلقوں اور سیاسی مبصرین کے مابین چودھری شجاعت حسین کے اس بیان کو قابل غور قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے تین سے چھ ماہ کی جو بات کی ہے اُس کی یقیناً کوئی نہ کوئی بنیاد ضرور ہو گی وگرنہ وہ ایسا کوئی بیان نہیں دیتے۔
چودھری شجاعت حسین کے اس بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے مدت مکمل کرنے سے متعلق بھی ابہام پیدا ہو گئے ہیں اور اس معاملے پر بھی کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔