جنازے پر جانے والی گاڑی کو حادثہ،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے

  • November 14, 2019, 1:23 pm
  • National News
  • 186 Views

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) جنازے پر جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں وہ خاتون بھی شامل ہیں جس کے والد کا جنازہ پڑھنے کے لیے تمام لوگ جا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق کسی نے سچ ہی کہا ہے موت کب کس کو آجائے کچھ معلوم نہیں،جس کی واضح مثال ہمیں سیالکوٹ میں پیش آنے والے ایک واقعے سے ملی۔
سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ ہوا ہے۔حادثے کے دوران ماں، بیٹی، باپ اور بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہیں۔پل رکھ کیکر گوجرانوالہ کی رضیہ بی بی،مقدس بی بی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کیری ڈبہ میں والدہ کی فوتگی پر نواحی گاؤں سوہدیکی آ رہے تھے۔
موضع پورب کے قریب سامنے سے آنے والی پجارو نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔

جاں بحق ہونے والوں میں رضیہ ، بیٹی فضیلت،رضیہ بی بی کا بہنوئی یعقوب، یعقوب کا بیٹا صہیب ، یعقوب کا بھائی محمد فاروق، صدف بی بی اور گاڑی کا ڈرائیور سفیان بھی شامل ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پسرور کے قریب ٹریفک حادثہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔