پی ایس ایل 5: پلاٹینم کیٹیگری میں بڑے غیرملکی کھلاڑی شامل

  • November 13, 2019, 10:20 pm
  • Sports News
  • 165 Views

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کیلئے پلاٹینم کیٹیگری کے 28 غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کے ساتھ ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی، عادل رشید اورجیسن رائے بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا، اس کے بعد مکمل فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔




اس وقت 28 غیر ملکی کرکٹرز کی ابتدائی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں افغانستا ن کے محمد نبی، مجیب الرحمان، راشد خان، آسٹریلیا کے ڈین کرسٹین، بین کٹنگ، کرس لین، انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے شامل ہیں۔

نیپال کے سندیپ لمیچانے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، جے پی ڈومینی، کولن انگرام، رائلی روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر، سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز، تھیسارا پریرا، ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیوین براوو، ایون لوئیس، سنیل نرائن اور کیرون پولارڈ شامل ہیں۔

پی سی بی نے ڈالرز ایکسچینج ریٹ کے بعد کھلاڑیوں کے سیلری کیپس پر نظر ثانی کی ہے، یہ سیلری کیپس گزشتہ سیزن سے کم ہے۔