بلوچستان میں انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت

  • November 13, 2019, 9:06 pm
  • Breaking News
  • 123 Views

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں فوری طور پر انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انسداد ہراسمنٹ سیل خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے حوالے سے شکایات وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کو بھی یقینی بنائے گا۔

انسداد ہراسمنٹ سیل عوامی شکایات پر کارروائی کرسکیں گے جبکہ شکایات درج کرانے کیلئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ہراسمنٹ سیل میں موصول ہو نے والی شکایات کی رپورٹ اور کارروائی کی تفصیل وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو ارسال کی جائے۔

ملکی سلامتی میں ایئرفورس کا کردار اہم ہے، جام کمال
وزیراعلیٰ بلوچستان جمال خان کا کہنا ہے کہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات میں پی اے ایف کا ملکی سلامتی میں کلیدی کردار ہے۔

وزیراعلی سے ایئرمارشل ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایڈمنسٹریشن جواد سعید نے ملاقات کی۔ چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ریٹائرڈ) فضیل اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سی پیک سے متعلق سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تعلیم، ہیومن ریسورس اور صوبے میں اسکل ڈیویلپمنٹ کے لئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ صوبے کے وسائل کو احسن انداز سے بروئے کار لاکر معیشت کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے لئے ایئرفورس کی گراں قدر خدمات ہیں۔ بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات میں پی اے ایف ک پاکستان کی مجموعی سلامتی کے حوالے سے کلیدی کردار ہے۔

وزیراعلیٰ نے ایئرفورس کی بہترین کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔