کلبھوشن یادیو کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں، ڈی جی آئی ایس پی آرکا موقف بھی آگیا

  • November 13, 2019, 5:58 pm
  • Breaking News
  • 162 Views

راولپنڈی (ڈویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کی جارہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تناظر میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایسی تمام قیاس آرئیاں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں بلکہ اس معاملے پر چند دوسرے قانونی آپشن زیر غور ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دلوانے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، اس سلسلے میں حکومت نے ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔