نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے نمایاں اور بڑے ہونا شروع ہو گئے

  • November 13, 2019, 3:42 pm
  • National News
  • 89 Views

لاہور (ویب ڈیسک) : سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جارہی ہے۔24 روز گرزنے کے باوجود بھی عارضہ کی تشخیص نہیں ہو سکی۔نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے نمایاں اور بڑے ہونا شروع ہو گئے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔
سٹئیرائیڈز استعمال کرنے کے باوجود پلیٹ لٹس 22ہزار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک نواز شریف کے خون میں پلیٹ لٹس میں توازن نہیں آتا۔وہ سفر نہیں کر سکتے۔سرکاری میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز کے مطابق سفر کے لیے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 سے 60 ہزار ہونا لازم ہے۔ سابق وزیراعظم کے پلیٹ لٹس میں کمی دور کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ نے بیرون ملک ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کے دوران پلیٹ لٹس کی کمی سے نواز شریف کے دماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی تجویز ان کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہونے کے دوران بھی سامنے آئی تھی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ فضائی سفر کے لیے میاں نواز شریف میں پلیٹ لٹس 50ہزار سے زائد ہونا ضروری ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کے دوران پلیٹ لٹس 50 ہزار سے کم ہوئے تو دماغ کو نقصان ہو سکتا ہے۔نیز اس سفر کے دوران ائیر ایمبولینس اور ڈاکٹرز کا ساتھ ہونا لازمی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شریف خاندان کی جانب سے دی جانے والی وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوگئی تھی۔تاہم ابھی تک وفاقی کابینہ یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا ہے یا نہیں۔