رابی پیرزادہ کی تصاویر اور ویڈیوز ہٹاتے ہیں تو اگلے دن پھر شئیر ہو جاتی ہیں

  • November 13, 2019, 3:42 pm
  • Entertainment News
  • 154 Views

لاہور (ویب ڈیسک) : پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے میں ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ بے بس ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چودھری نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سو کے قریب لنکس بلاک جبکہ ایک درجن سے زائد ویب سائٹس سے تصاویر اور ویڈیو کلپس کو ہٹا دیا ہے۔
سرفراز چوہدری نے بتایا کہ ہم نے یوٹیوب اور فیس بک کو بھی درخواست بھیجی ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہ ایک دن وہاں سے تصاویر اور ویڈیوز ہٹاتے ہیں تو دوسرے دن اس سے زیادہ پھر شیئر ہو جاتی ہیں۔ خیال رہے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز شئیر ہونے پر انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کیا تھا۔
انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو دی گئی درخواست میں استدعا کی تھی کہ سوشل میڈیا پر موجود تصاویر اور ویڈیوز ہٹائی جائیں جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کیا اور فیس بک، یو ٹیوب سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اُن تمام لنکس اور ویب سائٹس کو بلاک کرنا شروع کر دیا جہاں رابی پیرزادہ کی ذاتی تصاویر اور ویڈیو کلپس موجود تھے۔

دوسری جانب رابی پیرزادہ کی مینجر ساریہ نے بتایا کہ رابی کی یہ تصاویر اب کچھ ''پورن سائٹس'' پر بھی اپ لوڈ کر دی گئیں ہیں اور ایف آئی اے ان کو بھی بلاک کر رہی ہے۔ جبکہ اس بات کی تصدیق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چودھری نے بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔