پاکستان کو جلد مزید 5 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان مگر کہاں سے؟ خوشخبری آگئی

  • November 13, 2019, 1:03 pm
  • Business News
  • 118 Views

اسلام آباد(آن لائن) قومی خزانے میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا اضافہ، جولائی کے بعد سے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری، مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ برس بیرونی ادائیگیوں کے بحران کا شکار ہو جانے والا پاکستان بالآخر اب مستحکم زرمبادلہ ذخائر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔جہاں مسلسل ایک برس تک ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوتی رہے، اب یہ ذخائر بڑھنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران اسٹیٹ بنک کے ذخائر میں 443 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ جلد آئی ایم ایف سے بھی قرض کی قسط کی صورت میں 5 کروڑ ڈالرز سے زائد موصول ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے بڑھتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے وفاقی وزیر اور حکومت کی معاشی ٹیم کے اہم ترین رکن حماد اظہر نے بتایا ہے کہ رواں برس جولائی کے ماہ کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مسلسل اضافے کا رجحان دیکھ رہے ہیں۔