اکتر 71ارب روپے قومی خزانے میں جمع،اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی چیئرمین نیب نےاعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتادیا

  • November 13, 2019, 12:40 pm
  • National News
  • 85 Views

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس (ر )جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس ہواجس میں ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکیوٹرجنرل اکاؤنٹبلیٹی، ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن دیگر افسران شریک ہوئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز،انویسٹی گیشنزاورانکوائریزکی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

جلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بتایا کہ نیب نے گزشتہ 23ماہ میں بدعنوان عناصر سے71ارب روپے ریکور کرکےیہ رقم قومی خزانے میں جمع کروادی ہے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کے مطابق بدعنوانی کے 1235ریفرنسزاحتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں،اورمیگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب کے مطابق نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہاہے جبکہ ورلڈاکنامک فورم کی حالیہ رپورٹ میں نیب کی آگاہی اور تدارک کی پالیسی کوسراہا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ نیب "احتساب سب کے لیے" کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/13-Nov-2019/1048650