مولانا فضل الرحمان کی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی ، کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کیلئے بند

  • November 13, 2019, 11:29 am
  • Breaking News
  • 200 Views

کوئٹہ (ویب ڈٰیسک)جے یو آئی (ایف)نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کردیا،جے یو آئی ف اور پشتونخواملی عوامی پارٹی نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بندکردیاجس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی کے بعد جے یو آئی (ایف)نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کردیا،جے یو آئی ف اور پشتونخواملی عوامی پارٹی نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بندکردیاجس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ،تاہم ابھی تک قانون نافذکرنے والے ادارے موقع پر نہیں پہنچے۔