نواز شریف 2 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگئے

  • November 13, 2019, 11:26 am
  • National News
  • 102 Views

ایک حکومتی وزیر نے کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ قائد ن لیگ پیسہ واپس کیلئے تیار ہیں، جبکہ ایک وزیر نے کہا کہ جلد ایک جہاز آئے گا اور ان لوگوں کو باہر لے جائے گا: سینئر صحافی ارشد شریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف 2 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگئے، سینئر صحافی ارشد شریف کا کہنا ہے کہ ایک حکومتی وزیر نے کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ قائد ن لیگ پیسہ واپس کیلئے تیار ہیں، جبکہ ایک وزیر نے کہا کہ جلد ایک جہاز آئے گا اور ان لوگوں کو باہر لے جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشد شریف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔
ارشد شریف نے کہا ہے کہ ایک وفاقی وزیر نے کچھ عرصہ قبل نواز شریف کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنے خلاف کیسز ختم کروانے کیلئے 2 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ ارشد شریف نے سوال اٹھایا ہے کہ وفاقی وزیر نے جو دعویٰ کیا تھا اس پر اب حکومت وضاحت کرے کہ آیا نواز شریف نے پیسے دیے یا نہیں۔
اگر نواز شریف نے پیسے دیے ہیں تو وہ کس کے اکاونٹ میں گئے ہیں۔

جبکہ ایک وزیر یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ جلد ایک جہاز آئے گا اور پھر نواز شریف لوگوں کو لے کر بیرون ملک چلا جائے گا۔ تو حکومت اس حوالے سے بھی وضاحت کرے کہ کیا نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانا کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یا نہیں۔ دوسری جانب نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے منظوری دیتے ہوئے گارنٹی دینے کی شرط بھی رکھ دی ہے۔
حکومت نوازشریف کی روانگی پر بطورگارنٹی پراپرٹی یا رقم رکھوانا چاہتی ہے۔ کہا گیا ہے کہ کسی کا نام ای سی ایل سے نکال دیں تو وہ ہمارے دائرہ کارسے نکل جاتا ہے، سکیورٹی کیلئے جائیداد یا بانڈز کی مالیت کا حتمی فیصلہ ذیلی کمیٹی کرے گی۔ جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک جانے کیلئے کسی قسم کی گارنٹی دینے کیلئے راضی نہیں ہو رہے۔