گوادر کی مارکیٹ میں آتشزدگی: پاک بحریہ کی آگ بجھانے میں معاونت

  • November 13, 2019, 11:19 am
  • Breaking News
  • 128 Views

صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کی مقامی مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز اور جوانوں نے معاونت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی امدادی ٹیم نے آگ پر مکمل قابو پا لیا ہے۔