‘پی آئی اے کا خسارہ کم ہوکر میں 1ارب40کروڑ روپے رہ گیا’

  • November 13, 2019, 11:14 am
  • Business News
  • 116 Views

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے سی ای او ایئرمارشل ارشدملک نے کہا ہے کہ ادارے کا ماہانہ خسارہ کم ہو کر 1 ارب 40 کروڑ روپے رہ گیا۔ 14 نومبر کو بیڑے میں ایک جہاز کا اضافہ ہوگا، برانڈنگ کےلئے تاجر برادری تعاون کرے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک کی کراچی چیمبر میں تاجروں سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں بہتری آرہی ہے خسارہ کم ہورہا ہے۔ چودہ نومبر کو ایک اور دسمبر میں دوسرا جہاز فضائی بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔ آئندہ سال مزید پانچ جہاز بیڑے کا حصہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو منظم کیا ہے۔ جن جہازوں پر 10 سال سے کام نہیں ہوا تھا۔ ان پر توجہ دی ، اب صرف دو جہاز گراؤنڈ ہیں۔ ایک سال کے دوران کسی کو بھی مفت ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

کراچی چیمبر کے صدر آغا شہاب نے کہا کہ سمندری راستوں کے ساتھ فضائی راستوں پر توجہ دی جائے۔ برطانیہ اور کینڈا کےلئے پروازیں بڑھائی