پانچ ہزار کے نوٹوں کی بندش، اسٹیٹ بینک کا بیان جاری

  • November 13, 2019, 11:12 am
  • Business News
  • 328 Views

کراچی: پانچ ہزار کے نوٹوں کی بندش کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک نےپانچ ہزار کے نوٹ کی بندش کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے ان خبروں کے جواب میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پانچ ہزار کے نوٹوں کی بندش کی جائے گی، کیونکہ اس سے قبل 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت بھی بند کی جا چکی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز 31 مارچ 2020ء کے بعد نہ کیش ہوں گے اور نہ ہی رجسٹرڈ ہوں گے، جبکہ اب ان کی کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔

31مارچ 2020ء تک اسٹیٹ بینک اور 6 کمرشل بینکوں سے 40 ہزار کے بانڈز پریمیم پرائز بانڈز میں رجسٹر کرا سکیں گے اور اگر کیش کرانا ہو تو فارم بھر کر بانڈز کے مالک کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جاسکے گی۔