ضمانتی بانڈز نہیں دیں گے، شریف خاندان نے ضد پکڑ لی

  • November 13, 2019, 11:09 am
  • Political News
  • 109 Views

اسلام آباد: شریف خاندان ضمانتی بانڈز کی شرط تسلیم نہ کرنے کی ضد پر اڑ گیا ہے، مسلم لیگ ن نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کی ضدپراڑگیا ہے ، شریف خاندان نے کابینہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمائندے آج ذیلی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ ذیلی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرےگی، ن لیگ اپنا مؤقف کل رات دے چکی ہے، باربار ایک ہی مؤقف دہرانےکی ضرورت نہیں ہے ، ہم نےمؤقف کمیٹی کےسامنےرکھاہے، ذیلی کمیٹی کو سفارش کرنی ہے کرے۔

رہنمان لیگ عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا بائیکاٹ نہیں کیا، کمیٹی نےکہاتھا کوئی ذہن بن جائیں توآ جاناورنہ ضرورت نہیں، پہلے والا ہی موقف ہےاس لیےکمیٹی کےسامنے پیش نہیں ہوئے، اگر کمیٹی نے کوئی ذہن بنالیا ہے تو بلانے پر جائیں گے۔

خیال رہے مسلم لیگ ن کو ذیلی کمیٹی کے صبح کے فیصلے کا انتظار ہیں ، ن لیگ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے حکومت پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکورٹی بانڈز جمع کر ادیئے تو ن لیگ کو سیاسی طور نقصان ہوگا، ذیلی کمیٹی کے فیصلے کے بعد پارٹی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

گذشتہ روز وزیرقانون فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ کے نمائندے عطا تارڑ اور ڈاکٹر عدنان نے شرکت کی ، انہوں نے صاف منع کیا کہ نوازشریف ضمانتی بانڈز کسی صورت جمع نہیں کرائیں گے، عطا تارڑکا کہنا تھا کہ عدالت میں پہلے ہی زرضمانت جمع کراچکے ہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علاج کرانے کو تیار ہوں، بانڈز دے کر باہر جانا گوارا نہیں جبکہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شریف خاندان کے نمائندوں اور نیب کو صبح دس بجے تک کا وقت دیا ہےاور کہا کہ اگر شریف فیملی اپناموقف تبدیل کرتی ہے تو آگاہ کردے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط کی منظوری دے دی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے۔