مولانا صاحب !ایسااقدام نہ اٹھائیں، جو آپ کی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے ، فردوس عاشق اعوان

  • November 13, 2019, 11:08 am
  • Political News
  • 99 Views

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں، پلان بی کےتحت کوئی غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں ، جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کا پلان بی سیاسی بدحواسی پلان ہے، مولاناکو سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں؟ ملک عدم استحکام سےدوچارکرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں، پلان بی کےتحت کوئی غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں ، ایسااقدام جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔


گذشتہ روز معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مولانا آپ اور آپ کے ہم نوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں، جمہوری رویہ اپنائیں، آپ کو رنج ہے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا؟مولانا کی پریشانی ہے، عمران خان معیشت درست سمت لے جا رہے ہیں، عمران خان عوام کا روزگار چلانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ مولانا کارکنوں کو اپنی پارلیمان جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں، کارکنوں کو بےموسم کے حوالے کرنے کی بجائے گھر واپسی کی “آزادی” دیں۔