چار سالہ طالبعلم سے مبینہ بدفعلی

  • November 12, 2019, 9:17 pm
  • National News
  • 119 Views

کراچی کے اسکول میں چار سالہ طالبعلم سے مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اسکول کے دو ملازمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جبکہ پانچ افراد کی ڈی این اے رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔

کراچی کے علاقہ گلشن معمار میں 4 سالہ طالبعلم سے مبینہ بدفعلی کا واقعہ پانچ نومبر کو ہوا۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے اسکول کے دو ملازم چوکیدار اور سوئپر کو گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا۔

دونوں ملزمان 23 سالہ نیازحسین اور 50 سالہ ذوالفقار سمیت پانچ افراد کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوادیے گئے ہیں تاہم بچے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔

پولیس کے مطابق کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے کے بعد ہی بچے سے مبینہ بدفعلی کی تصدیق یا تردید ہوسکے گی۔

اسکول پرنسپل حفضہ عزیز بھی بدفعلی کے واقعے سے انکاری ہیں جبکہ ماضی میں بھی اسکول کے اندر کبھی ایسا واقعہ نہیں ہوا۔

ڈائریکٹرپرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔