ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ نے شادی کا اعلان کر دیا

  • November 12, 2019, 3:26 pm
  • Entertainment News
  • 417 Views

جیون ساتھی کا تعلق ملتان سے ہے جن سے جلد شادی ہو جائے گی۔ حریم شاہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ نے شادی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ میں شادی اپنے والدین کی مرضی سے کروں گی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے جیون ساتھی کا تعلق ملتان سے ہے جن سے جلد شادی ہو جائے گی۔ انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے بتایا کہ مجھے بچپن سے کھیل کود اور شرارتیں کرنے کا شوق ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے تاہم میں زیادہ تر وقت اسلام آباد میں گزارتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے بتایا کہ مجھے ماہانہ خرچ 2 لاکھ روپے ہے- ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے مزید کہا کہ میں بہت سے سیاستدانوں سے مل چکی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف سے بھی ملی ہوں، وہ ہائپر نہیں ہوتے، بڑے تحمل اور بڑے اچھے طریقے سے جواب دیتے ہیں ان کا انداز گفتگو سب سے اچھا ہے۔

یاد رہے کہ آج کل کے دور میں نوجوان نسل جدید موبائل فونز کو پسند کرتی ہے اور پھر اپنا دل بہلانے کے لیے کئی ایپلی کیشنز بھی موبائل فونز میں انسٹال کرتی ہے۔ ڈب سمیش کے بعد ٹک ٹاک ایپلی کیشن نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ آج کل کی نوجوان نسل میں تو کیا ہر عمر کے اسمارٹ فون صارف کے موبائل میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن موجود ہے جس پر سب ڈبنگ کر کے اپنی ویڈیوز بناتے اور اپ لوڈ کرتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے دفتر تک رسائی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا ، ان ویڈیوز کے بعد حریم شاہ کو مزید مقبولیت حاصل ہوئی اورکئی ٹی وی چینلز نے حریم شاہ کا انٹرویو کیا جس میں اُس سے وزارت خارجہ تک رسائی حاصل ہونے کا راز پوچھا لیکن حریم شاہ نے سب کو یہی کہہ کر ٹال دیا کہ وہ شاہ محمود قریشی سے ملنے گئی تھیں اور ایک عام شہری کی حیثیت سے ہی گئی تھیں۔