کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوسکا نہ خان صاحب نے بلوچستان کی پسماندگی دور کی، سردار یا ر محمد رند

  • November 12, 2019, 12:05 pm
  • National News
  • 117 Views

سبی : وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے آبی وسائل و توانائی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں برقی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وسیع المدتی اور مختصرالمدتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے بجلی کی رسد و طلب میں توازن پیدا ہوگا اور کارخانوں سمیت گھریلو صارفین کو حسب ضرورت بجلی دستیاب ہوگی۔


ملک کے تین صوبوں میں لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کیا جارہا ہے مگر بلوچستان میں اربوں روپے ہرپ کرنے والوں کا آج تک کوئی احتساب نہ ہوسکا حکمرانوں سے خیرات کے لئے نہیں بلکہ بلوچستان کے حقوق عوام کی فلاح وبہود کے لئے لڑتا ہوں پی ٹی آئی کی حکومت کو تھوڑا سا کام تو کرنے دو مسئلہ مسائل حل کرے گی خان صاحب کے ہوتے ہوئے بھی بلوچستان کی پسماندگی دور نہیں ہوسکی آج بھی بلوچستان کے ساتھ وہی ناانصافی ہورہی ہے جو 72سالوں سے ہوتا آرہا ہے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل ڈھاڈر میں 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا یہ منصوبہ تین ارب روپے کی خطیر رقم سے دو سال میں مکمل کیا جائے گا منصوبے کے تکمیل سے ضلع کچھی سمیت گرد و نواح کے ایک سو سے زائد دیہات مستفید ہونگے۔


منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،افتتاحی تقریب سے کیسکو چیف بلوچستان عرفان میمن،سابق ایم پی اے میر محمد ہاشم شاہوانی،سید فرید شاہ دوپاسی نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر پروجیکٹ کے پی ڈی عبدالسلام مینگل،ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان بگٹی،ایس ای جاوید احمد،ایکسین کیسکو عبدالستار انصاری،ایکسین گریڈ عزیر احمد رند،عمران مگسی،مجتبیٰ رند،ایکسین ایری گیشن میر ظاہر مینگل اور دیگر بھی موجود تھے۔


،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن کی تعمیر ضلع کچھی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ جیسے آج وزیر اعظم عمران خان نے پورا کیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے شوران آمد کے موقع پر شوران کے لئے گریڈ اسٹیشن دینے کا اعلان کیا تھا تاہم وسیع تر عوامی مفاد میں اس گریڈ اسٹیشن کو شوران کے بجائے ڈھاڈر میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس میگا پروجیکٹ سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کرسکیں۔


انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے عملا عوام کے لئے کچھ نہیں کیا الحمداللہ ہم نے ہمیشہ عوام کے اجتماعی کاموں کو اہمیت دی ہے اور میرٹ پر ترقیاتی حکمت عملی مرتب کر کے وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنایا ہے سردار رند نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کے ترقیاتی وسائل کو عوام کی بہبود کے بجائے اپنی جیبوں کی زینت بنایا گیا جب تک بلوچستان کو لوٹنے والوں کا کٹرا احتساب نہیں ہوگا اس وقت تک بلوچستان ترقی نہیں کرئے گا۔


انہوں نے کہا کہ ملک کے تین صوبوں میں چوروں کے خلاف احتساب کیا جارہا ہے لیکن بلوچستان میں چوروں کے خلاف ابھی تک خاطر خواہ کارروائی کا فقدان ہیانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ 72 سالوں سے زیادتی کا سلسلہ جاری ہے یہاں پر صحت کی سہولیات ہیں نہ ہی تعلیم کے لیے سازگار ماحول موجود ہے یہاں کوئی بلوچ یا پشتون یہ کھبی برداشت نہیں کرئے گا کہ کسی کی ماں یا بہن بچے کو روڈ کے کنارے پر جنم دے۔


سردار رند نے کہا کہ کسی عہدے پر رہیں نہ رہیں صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پسماندگی بلوچستان اور کچھی کے عوام کا مقدر نہیں عوام کو پسماندگی کے اندھیرے سے نکال کر دم لیں گے،بعد ازیں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے آبی وسائل و توانائی سردار یار محمد رند سول ہسپتال رند علی ڈھاڈر کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا سردار یار محمد رند نے رند علی میں روڈ کا بھی افتتاح کیا