صادق آباد میں مسافر بس کا حادثہ،8افراد زخمی

  • November 12, 2019, 11:54 am
  • Breaking News
  • 97 Views

فیصل آباد سے صادق آباد آنے والی مسافر بس الٹنے سے 8 مسافر زخمی ہوگئے۔

منگل کی صبح چوک میتلا کے قریب فیصل آباد سے صادق آباد آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ مسافربس ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔زخمیوں کا تعلق چیچاوطنی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ زخمیوں کوابتدائی طبی امداد دے کر لیاقت پور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔