‘ابھی بھی کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا ہو تو شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنالیں’

  • November 12, 2019, 11:23 am
  • National News
  • 142 Views

آج کل ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر ہیں تو ہر طرف ٹماٹروں کی ہی پکار نظر آرہی ہے، ایسے میں سینیئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اب بھی کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا ہو تو شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنالیں’۔




سلیم صافی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنالی، پھر بھی کچھ کمی رہ جائے تو جان شیر خان اور ان کے بعد جہانگیر خان کو بنالیں’۔

سلیم صافی کے اس ٹویٹ پر جہاں دیگر صارفین اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے وہیں پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے بھی جواب دیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ستر سال کا بوجھ ہے سلیم بھائی تھوڑا وقت عمران خان کو بھی دے دیں؟ دنیا بھر میں کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا ہے کاش کہ ہمارے سیاست دان بھی دیتے! کرشمے کھلاڑی دکھاتے رہے ہیں اتنی جلدی ہمت نا ہاریں۔ پاکستان زندہ باد’۔