بدین میں کار حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

  • November 12, 2019, 11:20 am
  • National News
  • 80 Views

بدین کے علاقے راجو خانانی کے قریب کار حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔

بدین کے رہائشی ایک ہی خاندان کے افراد ڈگری ضلع میرپورخاص سے واپس بدین آرہے تھے کہ راجو خانانی اور تلھار کے درمیاں واقع سعید پور بس اسٹاپ پر سامنے سے آنے والی رکشہ کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی اور سڑک سے ملحقہ پانی سے بھرے گڑھے میں جا گری جس کے باعث کار میں سوار خواتین شھناز، مائرہ، میراں، ایک معصوم بچے اور دو مرد ستار اور ایک نامعلوم سمیت 6افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے لاشوں کو نکال کر تلہار تعلقہ اسپتال منتقل کردیاجہاں سے تمام جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ڈگری منتقل کرنے کے لئے ایمبولیس کی 4گاڑیاں تلہار اسپتال پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق یوسف چانڈیو بدین کے علاقے غلام شاہ موری کا رہائشی تھا جبکہ رشتے دار ڈگری کے قریب چانڈیو گاؤں میں رہائش پزیر ہیں اور حادثے کا شکار خاندان روزگار کے سلسلے میں بدین کے علاقہ چانڈیو ننگر میں رہائیش پزیر تھے اور فیملی کے ہمراہ ڈگری گئے تھے کہ واپسی پر فیملی سمیت حادثہ کا شکار ہوگئے۔

تعلقہ اسپتال تلہار کی انتظامیہ کے مطابق ورثہ لاشوں کو ڈگری لے جارہے ہیں، جہاں پر ان کی تدفین کی جائے گی ۔