مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

  • November 11, 2019, 10:46 pm
  • Breaking News
  • 211 Views

دوستی کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن غلامی نہیں کریں گے، حدود میں رہ کر کام کریں گے تو آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے: سربراہ جے یو آئی ف

اسلام آباد (ویب ٖڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا، سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ دوستی کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن غلامی نہیں کریں گے، حدود میں رہ کر کام کریں گے تو آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپنے اسلام آباد دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو دبے الفاظ میں دوستی کا پیغام بھیجا گیا ہے۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اگر آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں گے تو پھر آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں قبول نہیں کہ عمران خان کے غلام بن کر رہیں۔ مولانا کا کہنا ہے کہ وہ دوستی کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم اس کیلئے لوگوں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔