نواز شریف کا بیرون ملک علاج، بدھ کو کمرشل ایئر لائن کی نئی ٹکٹ بک

  • November 11, 2019, 9:56 pm
  • Breaking News
  • 113 Views

لاہور:نوازشریف کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کے معاملے پر سابق وزیر اعظم کی بدھ کو کمرشل ایئر لائن کی نئی ٹکٹ بک کرلی گئی،شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ سفر کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی آج یا کل متوقع تھی تاہم مسلم لیگ ن نواز شریف کی روانگی کو لے کر تذبذب کا شکار ہے اور ان کی بیرون ملک روانگی کے لیے کمرشل پرواز کی ٹکٹ بک کر لی گئی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لیے بدھ کو کمرشل فلائٹ قطر ایئر کی کیو آر 629 میں بھی ٹکٹ بک کرلی گئی ہے، نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کی بھی ٹکٹیں بک ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمرشل فلائٹ کے نئے ٹکٹ کے تحت نواز شریف کی واپسی 27 نومبر کو ہوگی۔

اس سے پہلے شریف خاندان نے روانگی کے لیے آج صبح کی بھی ٹکٹیں بک کی تھیں۔ ای سی ایل میں نام خارج نہ ہونے کی بنا ءپر ان کی ٹکٹس کینسل کردی گئیں تھیں۔