‘آئی ایم ایف نے پاکستان کو 450 ملین ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی’

  • November 11, 2019, 9:09 pm
  • Business News
  • 125 Views

سلام آباد:حکومتی معاشی ٹیم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 450 ملین ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہورہاہے،مجموعی قومی خسارےمیں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔اسٹاک مارکیٹ گزشتہ کئی ہفتوں سےمسلسل اوپرجارہی ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ 4ماہ میں اسٹیٹ بینک سےکوئی قرضہ نہیں لیاگیا۔گزشتہ حکومتوں کےلیےگئےقرضوں کے2.1ارب ڈالرواپس کیے ۔ ایف بی آرکی وصولیاں16 فیصدبڑھی ہیں،ایف بی آر میں انتظامی اصلاحات ہوں گی۔نیا عملہ اور ٹیکنالوجی بھی لائی جائے گی۔ایف بی آر میں اصلاحات ابھی ابتدائی سطح پر ہیں ابھی پوری جزیات طے نہیں ہوئی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت نیا ہاؤسنگ پروگرام کیلئے صرف سود پر سبسڈی دے گی ۔ جون سے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔