پی ٹی آئی فنڈنگ کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی

  • November 11, 2019, 4:47 pm
  • Political News
  • 82 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی سے مزید دستاویزات طلب کرتے ہوئے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی۔

ضرور پڑھیں: کرتارپور راہداری کا پہلا مرحلہ مکمل لیکن دوسرے مرحلے میں کیا ہوگا ؟ تفصیلات منظرعام پر
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ وکیل ثقلین حیدراسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے پہلے ہمارے وکیل تھے۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ ثقلین حیدربطورپی ٹی آئی وکیل عدالت میں پیش ہوتے رہے،ریکارڈ پیش کیا جائے، غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنیوالی کمیٹی کوکام سے روکنے کی استدعاپرآئندہ سماعت پربحث ہوگی،اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سے مزیددستاویزات طلب کرتے ہوئے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔