نو از شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس بدھ کو پاکستان پہنچے گی، مریم اورنگزیب

  • November 11, 2019, 4:47 pm
  • Political News
  • 109 Views

لاہور (ویب ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نو از شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کرلیاگیا ،ائیر ایمبولینس بدھ کو پہنچے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کرلیاگیا ،ائیر ایمبولینس بدھ کو پہنچے گی ،نواز شریف کی نازک صحت دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا، ڈاکٹرز محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد قابل سفر سطح پر لانے کے لئے کل انہیں طبی طور پر تیار کریں گے، محمد نواز شریف کی طبیعت بات ٹھیک نہیں ہے،ان کی علالت کے حوالے سے ڈاکٹرز کی تشویش ہر لمحہ بڑھتی جا رہی ہے۔