بدین ،محنت کشوں کی جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

  • November 11, 2019, 4:13 pm
  • Breaking News
  • 100 Views

بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن)محنت کشوں کی جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدین میں محنت کشوں کی جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی ،جس کے نتیجے میں 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 جھونپڑیاں جل گئیں، محنت کش ننگرپارکر سے فصل کی کٹائی کیلئے بدین آئے تھے ۔