راجن پور میں پولیس موبائل پر فائرنگ،2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

  • November 11, 2019, 12:21 pm
  • Breaking News
  • 117 Views

راجن پور میں پولیس وین پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب کے شہر راجن پور میں پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر آگئی،فائرنگ کا واقعہ روجھان کے علاقے عربی ٹبہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔

پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران گھات لگائے مسلح دہشت گردوں نے وین پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وین میں سوار 3پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد جان کی بازی ہارگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔