وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا مفتی کفایت اللہ پر طنز

  • November 8, 2019, 2:11 pm
  • Political News
  • 183 Views

جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں وکی لیکس کے ‘وکی’ کو لاعلمی کے باعث وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کزن قرار دیا جس پر اب جمائمہ نے بھی اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے جے یو آئی رہنما پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ ‘بقول ایک عالم جمائما کا ایک کزن وکی ہے جس نے وکی لیکس جاری کیں۔۔۔ وہ صیہونیوں کا ایجنٹ ہے اور ان کا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے عمران خان کی مدد کررہا ہے’۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ ‘دیکھتے ہیں اُنہیں کب تک میرے دوسرے کزنز “پاناما لیکس” اور “وکی پیڈیا” کے بارے میں پتا چلتا ہے’۔

جمائمہ کی اس ٹویٹ پر جہاں کئی صارفین مفتی کفایت اللہ کا مذاق اڑا رہے تھے وہیں حمایت میں بھی کئی لوگوں نے ٹویٹ کئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ عمران خان جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا سکتے ہیں تو ایک مذہبی رہنما کے وکی کو کوئی اور وکی سمجھنے پر رائے دینا ٹھیک نہیں۔





ایک صارف نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اب آپ عمران خان کی بیوی بھی نہیں رہیں تو ہر بات پر ان کا دفاع کیوں کرتی ہیں؟ تو دوسرے صارف نے جواب دیا کہ شاید وفا کی یہی تعریف ہے کہ رشتے رہیں یا نہ رہیں مگر تعلق رہتا ہے۔