پاکستانی باشندوں نےکینیڈا میں اسپتال کیلئے لاکھوں ڈالرز جمع کرلیے

  • November 8, 2019, 2:06 pm
  • World News
  • 89 Views

پاکستانی نژاد کینیڈین باشندوں نے 10 سال کے دوران کینیڈا میں مارخم اسٹوف وِل اسپتال کے آرتھوپیڈک سینٹر کےلیے 25 لاکھ ڈالر بطور عطیہ جمع کر لیے ہیں۔

اسپتال نے اس شراکت کے اعزاز میں آرتھوپیڈک سینٹر کو پاکستانی نژاد کینیڈین کا نام دیا ہے۔





اسپتال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک ہمارے مریضوں کو مدد فراہم کرنے کےلیے آپ کا شکریہ۔ ہم شکر گزار ہیں!‘‘۔

پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے بھی ٹویٹر پر تعریف کی۔ انہوں نے پاکستانیوں کی خصوصیات کو بھی سراہا۔