تیسرے ٹی20 میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ

  • November 8, 2019, 2:04 pm
  • Sports News
  • 95 Views

میزبان آسٹریلیا نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔ وہاب ریاض، محمد عرفان، فخر زمان اور آصف علی آج کے میچ میں شامل نہیں۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث بےنتیجہ رہا جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ورلڈ کی نمبر ون ٹيم رواں سال 9 میں سے صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ہی جیت سکی ہے۔

پاکستان ٹیم

کپتان بابر اعظم، امام الحق، حارث سہیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد موسیٰ، خوش دل شاہ، محمد حسنین۔

آسٹریلیا ٹیم

کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، بین میکڈرموٹ، ایشٹن ٹرنر، الیکس کیری، ایشٹن اگر، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن، سین ایبٹ، بلی سٹانلیک۔