وزیراعظم سے کوئی مائی کا لعل استعفیٰ نہیں لے سکتا، شوکت یوسفزئی

  • November 7, 2019, 10:08 pm
  • National News
  • 113 Views

پشارو: وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان پارلیمانی سسٹم کے ذریعے منتخب وزیراعظم ہیں اس لئے کوئی مائی کا لعل اُن سے استعفیٰ نہیں لے سکتا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت تمام تر مشکلات کے باوجود معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہا ہے، عوام کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش ہورہی ہے مگر مولانا فضل الرحمان استعفیٰ مانگنے آگئے ہیں، مولانا صاحب وزیراعظم کا استعفے حلوہ نہیں جو پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا جائے گا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آپ کہتے ہیں اس حکومت نے قرضے لئے ہیں، ہم نے قرضہ آپ لوگوں کے دور میں لئے گئے قرضے کے اوپر سود ادا کرنے کے لئے لیا ہے جب کہ آپ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں حکومت کے ساتھ رہے اس وقت قرضہ 6 ہزار ارب سے30ہزار ارب پر پہنچا اس وقت آپ کو تکلیف کیوں نہیں ہوئی؟۔
شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کوشش کی اور اسلام کے تشخص کو بہتر انداز میں پیش کیا، مولانا فضل الرحمان کو پتہ ہونا چاہئے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے جمہوری نظام ہے لیکن اس کے باوجود مولانا صاحب اسلاموفوبیا کو مضبوط کر رہے ہیں اور اور عمران خان صاحب سے مستفی ہونے کا مطالبہ کر ر رہے ہیں لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان پارلیمانی سسٹم کے ذریعے منتخب وزیراعظم ہیں اس لئے کوئی مائی کا لعل ان سے استعفیٰ نہیں لے سکتا ہے۔