دو دن میں مزید سخت فیصلے کئے جائیں گے،رہبر کمیٹی

  • November 7, 2019, 9:30 pm
  • Political News
  • 236 Views

اسلام آباد:رہبر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا ،2 دن میں مزید سخت فیصلے کئے جائیں گے۔

کنوینر اکرم خان درانی کی زیر صدارت رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس کے بعد میڈیا گفتگو میں اکرم درانی نے کہا کہ سب جماعتوں کی طرف سے آزادی مارچ کے شرکا کی ہمت کو داد دیتے ہیں۔

رہبر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا اور2 دن میں مزید فیصلے کیے جائیں گے ۔مولانا فضل الرحمان نے چوہدری پرویز الہی سے کہا کہ جو فیصلہ ہو گا رہبر کمیٹی کے ممبران کے ذریعے ہی ہو گا۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن پرویز الہی کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں پرویز الہی نے کہا ہے کہ قوم کو خوشخبری ایک بار ہی سنائیں گے،ایک ایک کرکے خوشخبری نہیں سناسکتے۔

مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ، ڈیڈ لاک وزیراعظم کے استعفی اور جلدی الیکشن پر ہے ،تحریک عدم اعتماد جب چاہیں اپوزیشن لائے ۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارا ممبران کا شہباز شریف اور دیگر افراد کے ساتھ رابطہ ہے۔ اس سے تو ایسا رواج بن جائےگا کے ملک میں جمہوریت