تھانے میں سانپ داخل ہوا تو پولیس اہلکار نے کیا کیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

  • November 7, 2019, 8:51 pm
  • Entertainment News
  • 101 Views

ئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بجنور کے پولیس اہلکار نے بین بجا کر سانپ کو پکڑوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف مقدمات کی تحقیقات اور جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے والے بجنور پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے تھانے میں داخل ہونے والے سانپ کو پکڑوانے میں سپیروں کی انوکھے انداز سے مدد کی اور سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتردپردیش کے علاقے بجنور کے تھانے میں سانپ داخل ہوگیا تھا جسے کئی پولیس اہلکار دورانِ ڈیوٹی دیکھ چکے تھے مگر اس کو کوئی پکڑ نہ سکا۔

تھانے کے سربراہ نے سانپ پکڑنے کے لیے دو سپیروں کی خدمات حاصل کیں۔

سانپ کی تلاش میں کافی وقت لگا کیونکہ ایک سپیرا بین بجا رہا تھا اور دوسرا تلاش کررہا تھا البتہ اسی دوران ڈیوٹی پر تعینات ایک اہلکار آگے بڑھا اور اُس نے بین لے کر خود بجانا شروع کردی۔





رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے کچھ دیر ہی بین بجائی تو سانپ باہر آگیا جس کے بعد سپیروں نے اُسے باآسانی پکڑ لیا۔