یو اے ای، خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

  • November 7, 2019, 2:40 pm
  • World News
  • 85 Views

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں عرب خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی میں عرب خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچے صحت مند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بچوں میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، بچوں کا وزن 1300 سے 1500 گرام کے درمیان ہے۔

خلیفہ اسپتال کی ڈاکٹر ریجیکا کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کو کچھ ہفتوں کے لیے اسپتال میں رکھے جانے کے بعد ڈسچارج کردیا جائے گا

ڈاکٹر ریجیکا نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اسپتال میں بچے کی پیدائش کے دوران پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے جڑواں بچوں کی پیدائش زیادہ خطرے کی بات ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کی مہارت کی بدولت ولادت کے وقت ماں اور نوزائیدہ بچوں کو صحت سے متعلق کسی پریشانی یا پیچیدگیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں پنجاب کے شہر ساہیوال کے نواحی گاؤں کے رہائشی محنت کش جاوید کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔