وزیراعظم کے استعفے کی خواہش محض خام خیالی ہے، پیر نور الحق قادری

  • November 7, 2019, 1:36 pm
  • National News
  • 57 Views

وزیراعظم کے استعفے کی خواہش محض خام خیالی ہے، پیر نور الحق قادری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسرائیل کو تسلیم کرنے، کشمیر کو فروخت کرنے اور ختم نبوت کے قوانین میں ترامیم کے بارے میں بے بنیاد شوشے چھوڑ رہے ہیں، جن کا مقصد سیاست کے سوا کچھ نہیں، وزیراعظم مستعفی ہو جائیں گے، یہ ان کی خام خیالی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پندرہ بیس ہزار افراد کو دھرنے میں بٹھا کر اس بات کی خواہش کہ بیس کروڑ سے زائد ووٹ لینے والا وزیراعظم مستعفی ہو جائے گا محض خام خیالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلام اور نبی کریم ﷺ سے متعلق ساری دنیا کو پیغام دیا، بجائے اس کے کہ اس کو تحسین کی جاتی، الٹا الزام تراشیاں کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ 12 ربیع اول کو بین الااقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں شام، عراق اور مصر سمیت دیگر ممالک کے علمائے کرام شرکت کریں گے۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بار بار ریاست مدینہ کی بات ہے، ان سے یہ توقع کرنا کہ وہ ختم نبوت کے قوانین میں ترمیم کریں گے یا کوئی سمجھوتہ کریں گے، محض خام خیالی ہے۔