موجودہ حکومت سے تنگ ایک خاتون نے عمران خان کو ہٹانے کا منفرد طریقہ بتا دیا

  • November 7, 2019, 1:19 pm
  • National News
  • 84 Views

موجودہ حکومت سے تنگ ایک خاتون نے عمران خان کو ہٹانے کا منفرد طریقہ بتا دیا
عمران خان کو نہر میں پھینک دینا چاہئیے،اس نے کوئی کام نہیں کیا۔ خاتون کا مشورہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 نومبر 2019ء) : موجودہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے بعد کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان مشکلات میں سے سب سے بڑی اور اہم مشکل ملکی معیشت کو سنبھالنا اور اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا تھا ، جس کی وجہ سے بیرون ملک اور آئی ایم ایف سے قرضے لینا پڑے جبکہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔
ملک میں دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو موجودہ حکومت سے بد ظن کردیا یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھی عوام کی ایک بہت بڑی تعداد دیکھنے میں آئی۔ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے موجودہ وزیراعظم عمران خان پرتنقید کی اور انہیں ہٹانے کا منفرد طریقہ بھی بتا دیا ۔
خاتون کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تو ویسے ہی چُھری پھیر دینی چاہئیے۔ جیسے ایک قصائی گوشت کے ٹکڑے کرتا ہے ویسے ہی عمران خان کے بھی ٹکڑے کر کے نہر میں پھینک دینا چاہئیے۔ خاتون نے کہا کہ عمران خان نے سارے ہی سیاستدانوں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا ہے تو اب لیڈر کہاں سے آئے گا ؟ انہوں نے عمران خان کی ذاتی زندگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عمران خان صرف شادیاں کر رہا ہے اور کچھ نہیں کر رہا۔
جن کو عمران خان چور کہہ رہا ہے اُن کو ہم نے ووٹ دیا ہے ، ہم بھی پھر چور ہی ہوئے پھر تو ہمیں بھی پکڑنا چاہئیے۔ خاتون نے کہا کہ پہلے جو لوگ تھے بے شک وہ خود بھی کھاتے تھے لیکن ہمیں بھی تو کھانے کے لیے دیتے تھے۔ عمران خان آئے یا نواز شریف آئے ہم نے تو اپنی ہی محنت کر کے کھانی ہے۔ ہمیں کسی نے کچھ نہیں دینا ۔ خاتون نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے سب کی جان نکال دی ہے اگر عمران خان میرے سامنے آیا تو میں اُس کو نہر میں پھینک دوں گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: