پٹرول سے چھٹکارا، حکومت نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیا

  • November 7, 2019, 1:15 pm
  • National News
  • 65 Views

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرول کی درآمدات میں کمی لانے کے لیے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اس پالیسی کے تحت ملک میں چلنے والی 30فیصد چار اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔


کابینہ کے اجلاس موسمیاتی تبدیلیوں کے وزیر ملک امین اسلم نے بتایا کہ ”گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کے لیے مقامی کار ساز کمپنیوں نے پہلے ہی 90فیصد سپیڈ ورک مکمل کر لیا ہے۔ میں نے گزشتہ دنوں کراچی کا دورہ کیا اور مجھے یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ مقامی کار ساز کمپنیاں اپنی طرف سے تمام تیاری کر چکی تھیں اور صرف کابینہ کی منظوری کا انتظار کر رہی تھیں۔مجھے امید ہے کہ گاڑیوں کی بجلی پر منتقلی سے ہماری پٹرول کی لاگت میں بہت زیادہ کمی آئے گی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔“