نبی پاک ﷺ کے زمانے کا سونے کا سکہ دریافت، 57کروڑ روپے میں فروخت

  • November 7, 2019, 1:09 pm
  • World News
  • 112 Views

لندن(ویب ڈیسک) دنیاکا ایک نایاب ترین سکہ لندن میں 37لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 73کروڑ 93لاکھ روپے)میں فروخت ہو گیا ہے اور اس سکے کی اسلامی تاریخ میں بھی بہت اہمیت ہے کیونکہ یہ سلطنت بنو امیہ کا سکہ تھا جو 723عیسوی میں بنایا گیا۔ سکے پر کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کندہ کی گئی ہیں اور اس کان کے متعلق بھی لکھا گیا ہے جس سے نکالے گئے سونے سے اسے بنایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کان مکہ المکرمہ کے شمال مغرب میں واقع تھی۔ یہ تاریخی سکہ لندن میں ’مارٹن اینڈ ایڈن‘ نامی ادارے نے نیلام کیا۔ اس سکے کے مالک اور خریدار کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ یہ سکہ کسی انفرادی کولیکٹر کے پاس تھا اور اب بھی اسے کسی شخص نے انفرادی حیثیت میں خریدا ہے۔ اس طرح کے صرف ایک درجن کے لگ بھگ سکے دنیا میں موجود ہیں جن میں سے کچھ لوگوں نے انفرادی حیثیت میں رکھے ہوئے ہیں اور کچھ بڑے عجائب گھروں میں پڑے ہیں۔