گلالئی اسماعیل اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • October 2, 2019, 12:17 pm
  • Breaking News
  • 510 Views

اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے فرشتہ قتل کے بعد مظاہرے میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں طلبی کے باوجودمسلسل غیرحاضری پرملزمہ گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کاحکم دیدیا۔

تیسری بارطلبی کے باوجود گلالئی اسماعیل عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایاکہ گلالئی اسماعیل کے گھر نوٹس کی تعمیل کیلیے گئے لیکن ملزمہ گھر موجود نہیں تھی۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے ملزمہ گلالئی اسماعیل کے اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کر دیا اور سماعت21 اکتوبرتک کیلیے ملتوی کردی۔