یہ لڑکی اپنے استعمال شدہ اشیا بیچ کر لاکھوں روپے کمانے لگی

  • September 27, 2019, 11:18 am
  • Entertainment News
  • 230 Views

میامی (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے تعلق رکھنے والی ایک انسٹاگرام ماڈل نے اپنے استعمال شدہ انڈر ویئر بیچ کر لاکھوں روپے کمانا شروع کردیے ہیں۔


وینی وشیس نامی 32 سالہ یہ لڑکی اپنے استعمال شدہ انڈر گارمنٹس فروخت کرکے پیسے کما رہی ہے۔ وینی انسٹاگرام ماڈل ہے جہاں انہیں تقریباً 6 لاکھ 16 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔ یہ لڑکی مداحوں کو مختلف مواقع پر استعمال کیے گئے انڈر گارمنٹس فروخت کرتی ہے ۔

گاہک وینی وشیس کے جم کے دوران پہنے گئے کپڑے، جنسی تعلق کے دوران استعمال ہونے والے انڈر ویئر ، پورا دن پہنی جانے والی پینٹ اور دیگر اشیا 100 ڈالر یا اس سے زائد قیمت کے عوض خرید سکتے ہیں۔ وینی جم میں ورزش کے دوران جو جرابیں پہنتی ہے ان کی بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔

وینی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کاروبار اس لیے شروع کیا ہے کیونکہ ان کے فین اس کا بار بار مطالبہ کر رہے تھے۔ ’ میرے مداح انڈر ویئر اور جرابوں کا مطالبہ کرتے ہیں، میں نے 2 مہینے پہلے ہی یہ کاروبار شروع کیا ہے اور میرا استعمال شدہ ایک جرابوں کا جوڑا یا انڈر ویئر 50 سے 100 ڈالر کی قیمت میں فروخت ہوتا ہے۔‘



انسٹاگرام ماڈل نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی اپنے استعمال شدہ کپڑے بیچنے کے کاروبار کے ذریعے ایک ہزار ڈالر ماہانہ سے بھی زیادہ کمانا شروع کردیں گی۔