انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

  • June 13, 2019, 2:14 pm
  • Business News
  • 803 Views

کراچی: وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 35 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے 57 پیسے ہوگئی تھی، روپے کی بے قدری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر اب تک مزید 73 روپے بڑھ چکا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی قدر 152 روپے 70 پیسے تک جاپہنچی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔