ڈالر آج پھر مہنگا ہو گیا

  • June 10, 2019, 12:11 pm
  • Business News
  • 348 Views

پاکستانی روپے کے مقابلے میں تیزی سے اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر کی رفتارمیں عید سے چند روز قبل کچھ کمی آئی تھی مگر آج پھر اس نے پاکستانی روپے کو مات دی ہے۔

انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر 2 روپے 15 پیسے مہنگا ہوگیا، قدر میں 2 روپے 15 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت ِ فروخت انٹر بینک میں 150روپے 75 پیسے ہو گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتِ خرید 150 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کے آغاز میں مندی چھائی ہوئی ہے۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 670 پوائنٹس کمی سے 34827 کی سطح پر آ گیا، 100 انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی اپنی حد برقرار نہیں رکھ سکا۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے بڑھ گئی تھی اور ڈالر کی قیمت خرید 147 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 148 روپے60 پیسے جبکہ قیمت فروخت 148 سے بڑھ کر 148 روپے 90 پیسے ہو گئی تھی۔

اسی روز اوپن مارکیٹ میںروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے کم ہو ئی تھی اور قیمت فروخت 148 سے کم ہو کر 147 روپے 80 پیسے جبکہ قیمت فروخت 149 سے کم ہو کر 148 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی۔