کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

  • May 24, 2019, 2:59 pm
  • Breaking News
  • 692 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد جاں بحق جب کہ 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا۔

مسجد کی انتظامیہ نے ہمارا کوئٹہ کو بتایا کہ نماز جمعہ کا وقت 2:45 بجے تھا جب کہ دھماکا 1:15 بجے ہوا اور اس وقت 30 سے 40 افراد مسجد میں موجود تھے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے ہمارا کوئٹہ کو بتایا کہ دھماکے میں 2 افراد شہید اور 15 افراد کے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

کوئٹہ
پشتون آباد مسجد دھماکے میں زخمی ھونیوالے افراد کے نام
1)راشد علی ولد داد محمد
2)سردار محمد ولد عبدالکریم
3)روزی محمد
4)سرور خان ولد ہجرت خان
5)حفیظ الرحمن عمر 9 سال
6)حاجی عبدالرحمن ولد حاجی محمد
7)نصیر خان
8)اجمل خان ولد عبدالولی
9)حکمت
10)سعید
11)دلشاد
12)مشتاق ولد نور علی
13)گل شاہ ولی ولد عبدالمنان
14)فدا محمد ولد عبدالغفار
15 )حبیب اللہ ولد محمد قاسم
جاں بحق شخص کا نام
عطاءالرحمن ولد مفتی عبدالعلیم قوم خلجی عمر 30 سال
ایدھی زرائع