ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 153 روپے کا ہو گیا

  • May 21, 2019, 1:52 pm
  • Business News
  • 287 Views

انٹر بینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 36 پیسے مزید مہنگا ہو کر 151 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے اضافے سے 153 روپے کا ہو گیا۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا مزید اضافہ ہوا اور وہ اس وقت 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔


گزشتہ 4 کاروباری دنوں میں ڈالر 9 روپے 60 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد بیرونی قرضوں میں 1000 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہوکر 149 روپے 65 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوکر 152 روپے پہنچا تھا۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کی ایک وجہ ذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس کے حوالے سے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں نفع اور ذخیرہ اندوزی کے مقصد سے ڈالر کی خریداری شرعاً گناہ اور ملک سے بے وفائی ہے۔